دہلی میونسپل کارپوریشن کے دو وارڈوں کے لئے ہوئے انتخابات میں حکمراں بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی )کو دھچکا لگا ہے ۔ایک وارڈ میں کانگریس اور ایک میں عام آدمی پارٹی نے جیت درج
کی ہے ۔مشرقی دہلی میونسپل کارپوریشن کے موج پور اور شمالی میونسپل کارپوریشن کے
سرائے پیپل تھلا وارڈ وں کے انتخابات ایک ایک امیدوار کے انتقال کے بعد
23اپریل کو ملتوی کردئے گئے تھے۔